ٹھٹھہ میں دریائےسندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

اپ ڈیٹ 05 جون 2020 11:03am
فائل فوٹو

ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی افراد نے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا، مرنے والوں میں 3لڑکیاں اور 4لڑکے شامل ہیں،بچوں کی عمریں 6سے 12سال کے درمیان ہیں۔

جاں بحق بچوں میں7سالہ کونج،9سالہ عامر،6سالہ عزم خان ،4سالہ بے نظیر،6سالہ رفیق،7سالہ رحیم علی اور4سالہ بشیرشامل ہیں،مری برادری کی فیملی شادی میں شرکت کیلئے آئی تھی۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ کے قریب 7 بچوں کے دریائے سندھ میں ڈوبنے کا نوٹس لے لیا۔

وزراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرتےہوئے کہا کہ واقعہ کیسے پیش آیا، کس کی غفلت تھی؟۔

مراد علی شاہ نے کی ہدایت کی کہ  بچوں کے والدین کے ساتھ ہرطرح کا تعاون کیا جائے، شدید دکھ اور تکلیف دہ بات ہے 7بچے انتقال کرگئے۔